تیز رفتار کار الٹنے سے نوجوان جاں بحق،بیوی،4بچے زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنڈی بھٹیاں موٹروے کے قریب تیز رفتار کار بھینس سے ٹکرا کر الٹ گئی، نوجوان جاں بحق’ بیوی اور بچے بری طرح زخمی ہو گئے’ ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش پولیس کے حوالے کر کے مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد کا رہائشی ضیاء الرحمن اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ کار پر راولپنڈی سے فیصل آباد آ رہا تھا جب وہپنڈی بھٹیاں انٹرچینج سے اترا تو بھینس سڑک پر آ گئی اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی بھینس سے ٹکرا کر الٹ گئی اور میاں بیوی بچوں سمیت بری طرح زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو ضیاء الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ جبکہ اس کی اہلیہ نوشین’ بیٹی ثناء اور بیٹوں حذیفہ’ حاشر اور عبدالمقعد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں