تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2افراد شدید زخمی،ہسپتال منتقل

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افرادشدید زخمی ہو گئے ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر431ج ب کے محمد یاسین اور عبدالرحمن موٹر سائیکل پر سوارجھنگ روڈ پر جا رہے تھے کہ راستہ میں تیز رفتار کار نمبر 1513 ایل ای سی نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے کار ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے کار قبضہ میں لے کرڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں