گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر لگنے سے 55سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر283ج ب کالطیف مسیح اپنی موٹر سائیکل نمبر8559ایف ڈی اوپر سوار گائوں واپس جا رہا تھاکہ پینسرہ روڈکے چک نمبر282ج ب کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی کوسٹر نمبر9509آئی سی ایل کے ساتھ ٹکرہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا ۔کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔




