ماموں کانجن (نامہ نگار) ڈکیتی کی واردات کرنیوالے ایک ڈاکو کو شہریوں نے دھر لیا درگت بناکے پولیس کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق بھٹہ سٹاپ نزد پھاٹک کے قریب ذیشان نامی دودھ والے کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوں کی لوٹنے کی کوشش مزاحمت پر ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فصل مکئی میں بھاگ گئے شہریوں نے درگت کے بعد ایک ڈاکو بمعہ اسلحہ پکڑ کر مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن کے حوالے کر دیا۔جس کی شناخت اسد علی سکنہ سمندری سے ہوئی پولیس کی جانب سے دوسرے کی تلاش جاری ہے۔




