تیز رفتار گاڑی کو حادثہ،12افراد زخمی

گھارو (نامہ نگار) پکنک کے لیے جانے والی تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی کراچی سے ٹھٹھہ پکنک کے لیے جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ گھارو میں پیش آیا، کینجھر جھیل پکنک کے لیے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں