فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی بدولت خطے و عالمی امن کے قیام کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 74روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67روپے کمی کرکے عوامی مشکلات کم کرنے کی ذمہ داری پوری کی ہے-انہوں نے کہاکہ کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت عملی اقدامات کررہی ہے آللہ تعالی کی مہربانی سے مہنگائی کم درجے پرہوگی-ان کا کہنا تھا کہ خطے میں معاشی صورتحال میں بہتری آنے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کوملنا چاہئے اس کے لئے تاجر اور ہر ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کرے معاشی استحکام برقرار رکھنے اور مہنگائی میں مزید کمی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی بدولت یہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔




