مظفرآباد (نامہ نگار) مظفر آباد کی جہلم ویلی میں تیندوا گھر کے برآمدے میں کھیلنے والی لڑکی کو اٹھا کر لے گیا، بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کی جہلم ویلی میں کنٹرول لائن کے پانڈو سیکٹر کے گائوں سنگڑ شمالی ڈبراں کے مقام پر تیندوے نے حملہ کرکے 9سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن کے قریبی گائوں سنگڑ شمالی ڈبراں میں تیندوہ گھر کے برآمدے میں کھیلتی مصطفی اعوان کی 9سالہ بیٹی کو اٹھا کر لے گیا۔علاقہ مکینوں کے پیچھا کرنے پر تیندوا ننھی بچی کی گردن سے خون چوس کر لاش کھیت میں پھینک فرار ہو گیا۔ 3گھنٹوں کی تلاش کے بعد لاش ملنے پر بچی کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، اس دلخراش واقعے کے بعد علاقہ مکین خوف وہراس کا شکار ہوگئے۔




