تہران (سپورٹس نیوز) ایران فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی شرکت کے لیے7شرطیں رکھ دیں۔ایرانی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سخت سیکیورٹی، کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ویزوں میں رکاوٹ نہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔فیڈریشن نے اسٹیڈیم میں قومی علامتوں کے احترام کی شرط بھی رکھی ہے۔ایرانی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ تینوں مشترکہ میزبانوں کو ہمارے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔ایرانی سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا کہ فٹبال ٹیم نے اپنی اہلیت سے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے کوئی بیرونی طاقت اسے ایونٹ میں شرکت سے محروم نہیں کر سکتی۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ آئندہ ماہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول ہے۔یاد رہے کہ ایران نے مارچ 2025 میں ازبکستان کے مقابلے پر 2-2 گول سے ڈرا میچ کھیلا تھا۔




