تین نامعلوم ڈاکو دیہاتی کولوٹنے کے بعد فرار

ماموں کانجن(نامہ نگار)تین نامعلوم ڈاکو دیہاتی سے موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 507گ ب کے قریب پل نہر پرتین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے دیہاتی مبارک علی ولد محمد شریف کو گن پوائنٹ پر روک لیا مبارک علی سے آڑھائی لاکھ روپے مالیتی موٹرسائیکل،نقدی دس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کاآغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں