سونو نگم نے عام فضائی سفر کو ناقابل فراموش بنادیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی گلوکار سونو نگم نے عام فضائی سفر کو اپنے ساتھی مسافروں کیلیے ناقابل فراموش بنا دیا۔53 سالہ سونو نگم نے رائے پور سے ممبئی کی بھارتی پرواز کو ایک یادگار کنسرٹ میں تبدیل کردیا۔ہوا کچھ یوں کہ دوران فلائٹ لوگوں کو پتا چل گیا کہ ان کے ساتھ پرواز میں گلوکار بھی موجود ہیں، تو انہوں نے اپنے محبوب سنگر کو پا کر یک زبان ان کے مشہور گانے گانا شروع کردیے۔مسافروں کی اس بے پناہ محبت اور پرفارمنس کے شدید اصرار پر سونو نگم نے طیارے کے درمیانی راستے پر کھڑے ہو لائیو اپنے کئی مقبول گانے گا دیے۔اس پورے واقعے کو ویڈیو میں عکس بند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں