ثناء اللہ خاں کو سینیٹ کا ٹکٹ ‘ایوارڈملنے پر مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ خاں کوپارٹی قیادت کی طرف سیسینٹ کاٹکٹ اورقومی وعوامی خدمات پرستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے اورکہاہے کہ انہوں نے 10 سال بطور وزیر قانون پنجاب اور ڈیڑھ سال وزیرداخلہ کی حیثیت سے جس طرح سیاسی اور انتظامی کرداراراداکیااس پرستارہ امتیاز اور سینیٹ کاٹکٹ ان کاحق تھا پارٹی قیادت نے عوامی اورکارکنوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا ہے ان کاکہناتھاکہ وہ واضح ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوں گے-پارٹی نے ان کی سیاسی اور حکومتی کارکرردگی کااعتراف کیاہے-انہوں نے توقع ظاہر کی کہ فیصل آباد میں2قومی اورایک صوبائی حلقہ کی نشست پر بھی پارٹی قیادت میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کی نامزدگیوں کافیصلہ کرے گی- جوامیدوارمیدان میں ہوں گے ان کی انتخابی مہم میں وہ اپنی ٹیم سمیت شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں