لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور ڈیجیٹل کری ایٹر ماہ نور شیخ نے اداکارہ ثنا جاوید کے رویے سے متعلق اپنا تجربہ بیان کر دیا۔ماہ نور شیخ حال ہی میں نادیہ خان کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ثنا جاوید کے حوالے سے اپنی سابقہ انسٹاگرام پوسٹ کے بارے میں گفتگو کی۔واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ماہ نور شیخ نے کہا کہ مجھے ایک ٹی وی کمرشل میں ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے دوران برا تجربہ ہوا، میں کمرشل میں ثنا جاوید کے ساتھ دوستوں کا کردار ادا کر رہی تھی جبکہ دو دیگر لڑکیاں بھی میرے ساتھ موجود تھیں۔ماہ نور شیخ نے بتایا کہ مجھے ثنا جاوید کے ساتھ ایک مشترکہ وینیٹی روم دیا گیا تھا، جس کے درمیان صرف ایک پارٹیشن تھا، ثنا جاوید نے کمرے میں داخل ہوتے ہی مجھے دیکھا اور پیچھے ہٹتے ہوئے کہا کہ یہ میرے ساتھ نہیں بیٹھ سکتیں، انہیں باہر نکالو، میں اکیلی بیٹھوں گی۔




