عظیم الشان بین الاقوامی محفل حسن قرأت آج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتحاد القراء پاکستان فیصل آباد اور انجمن جامع مسجد شان صحابہ فیکٹری ایریا کے زیراہتمام 6ستمبر بروز اتوار بعد از نماز عشاء ایک عظیم الشان بین الاقوامی محفل حسن قرأت ریاض کاٹن فیکٹری، فیکٹری ایریا فیصل آباد میں منعقد ہورہی ہے۔میڈیا کوآرڈینیٹر نور حسن وساجد حسن کے مطابق اس محفل میں قاری ماہر الشناوی(جمہوریہ مصر)، قاری طٰہ نعمانی(جمہوریہ مصر)، قاری ایوب آصف (جمہوریہ مصر)، قاری سہیل احمد، قاری انوارالحسن، حافظ محمد ابوبکر مدنی، قاری ابراہیم آصف، قاری اسماعیل آصف ، قاری اشرف علی مومن و دیگر قرآن مجید و نعت مصطفےٰ ۖ سے قلوب و اذہان کو منور فرمائیں گے۔ اس موقع پر قاری محمد یاسین مہتمم جامعہ دارالقرآن، قاری محمد یونس رحیمی، قاری محمد صدیق، قاری محمد الیاس کی زیر سرپرستی محفل میں مہمان خصوصی رانا شہر یار خاں ایم پی اے، مفتی محمد ضیاء مدنی و دیگر مذہی و سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں