فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جائیداد کے تنازعہ پر مشتعل بھتیجوں نے ادھیڑ عمر چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کر حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 82گ ب کے رہائشی شاہد محمود نے بتایا کہ اس کا اپنے کزنوں آصف، اختر وغیرہ کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ، گذشتہ شام ملزمان گھر آئے اور باتوں باتوں میں تلخ کلامی ہو گئی تو آصف وغیرہ نے اس کے72سالہ باپ عبدالغفور کو دھکا دیا تو اس کا سر دیوار میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔




