فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نورالہدی فائونڈ یشن کے زیر اہتمام جامع مسجد نورالہدی گلشن سعید مانانوالہ میں ماہانہ درس قرآن پاک کا انعقاد 10 مئی بروز اتوار بعد از نماز فجر ہو رہا ہے۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے ہوگا۔ اس کے بعد عظیم مذہبی سکالر و چیئرمین نورالہدی فائونڈیشن مفتی پیر سید محمد سعید الحسن شاہ “فلسفہ قربانی” کے موضوع پر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔درس کے اختتام پر الحاج منیر احمد نورانی صدر مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے بھائی الحاج بشیر احمد نورانی مرحوم، چوہدری محمد اعجاز ورک ایڈووکیٹ ممبر قومی اسمبلی کے بہنوئی چوہدری عرفان اللہ تتلہ مرحوم، رانا محمد سکندر اعظم خاں کے سمدھی چوہدری عبدالستار کھوکھر مرحوم، سینئر فوٹو جرنلسٹ محمد صادق مرحوم و دیگر مرحومین کے ایصال ثواب، درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔خواتین کے لیے باپردہ انتظام ہوگا۔ احباب سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ثواب دارین حاصل کر سکیں۔




