لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نوازکا شاندار ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ، پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشو ں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔لکھو ڈیر میں بائیوڈی گریڈ ایبل آلائشوں کو استعمال کر کے بائیوگیس پیدا کی گئی، ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشو ں سے تقریبا20سے25ہزار کلو گیس پیدا کرنا ممکن،جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس پروڈکشن سے 60سے 70لاکھ کی آمدن متوقع ہے۔محض چند لاکھ کی لاگت سے بائیو گیس پیدا کرنے کاپائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہے،50میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ 3ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا۔ 10سال میں لینڈ فل سائٹ سے حاصل گیس سے 2.5ملین ڈالر آمد ن کی توقع ہے، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں ری سائیکلنگ پارک کے ماڈل کا بھی جائزہ لیا۔ماڈل ری سائیکلنگ پارک سے سالانہ 190ملین روپے آمدن متوقع ہے، لکھو ڈیرڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے سالانہ 2.75 لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ توقع ہے۔میونسپل سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے ذریعے لینڈ فلز سے کچرے میں 60فیصد کمی متوقع، ویسٹ ٹو ویلیو انکوبیشن سینٹر، سٹارٹ اپ کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ کے مواقع ملیں گے۔وزیراعلی مریم نواز نے زیر صدار ت اجلاس میں ویسٹ ٹو ویلیوپراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔




