جانوروں کی خریدوفروخت کرنیوالوں کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں چار نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی پر اب تک کی پیش رفت، انسداد پولیو مہم ، عید الاضحی صفائی پلان اور اربن رجسٹریشن پلان بارے بریفننگ دی گئی۔ پی ایس پی اے افسر نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں واٹر فلٹر پلانٹس کی بحالی جاری ہے سرگودہا میں 32 ، میانوالی میں 41 میں سے 25, خوشاب کے تمام چار اور بھکر کے 8 واٹر فلٹریشن پلانٹس پر کام جاری ہے، بھکر میں مکینیکل کام مکمل جبکہ سول کام جاری ہے ، میانوالی میں 25 فلٹریشن پلانٹس پر مکینکل کام جاری پے۔ کمشنر نے خود موقع پر جا کر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے جاری کام معائینہ کا اعلان کرنے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو بھی سائٹ وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا محمد ریاض نے پانچ روزہ پولیو مہم کے انتظامات بارے بریفننگ میں بتایا کہ چاروں اضلاع میں 16 لاکھ 39 ہزار 283 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں