فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ سمیت 9عارضی مویشی منڈیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کی اجازت ہو گی، جس کے مطابق سمندری روڈ پر ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ’ تحصیل صدر میں ستیانہ روڈ پر خانوآنہ 239 رب’ امین پور بنگلہ بائی پاس 58 ج ب’ جڑانوالہ روڈ پر 195 رب’ ریلوے گرائونڈ جڑانوالہ’ کھرڑیانوالہ مکوآنہ بائی پاس 194 رب یو ای ٹی کیمپس’ نیو سبزی منڈی سمندری’ 423 گ ب بالمقابل پنجاب کالج تاندلیانوالہ اور 187 رب سپورٹس گرائونڈ چک جھمرہ سبزی منڈی پر مویشی منڈیاں قائم کی جا رہی ہیں، جہاں پر جانوروں کی دیکھ بھال اور دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ مذکورہ عارضی مویشی منڈیوں کو آئندہ چند روز میں مکمل فعال کر دیا جائے گا۔




