جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء قوم کا فخر ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حا جی سردار محمد،چیئر مین رانا طیب خاں ، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹر ی نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ پاک فوج اور وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں، شہداکی قربانیوں پر سوال اٹھانا یا ان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ گفتگو کسی صورت مناسب نہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کا دفاع کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور شہداکو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنا آج ہمارے کل پر قربان کرنے والے پاک فوج کے شہدا ہمارا فخر، ہماری بقا اور ہمارا مان ہیں۔ ان کی لازوال قربانیوں پر سیاست کرنا یا ان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ شہدا کا خون اس مٹی کا قرض ہے جس کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں