جانیں قربان کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرمحنت وافرادی قوت سمندر پار پاکستا نیز ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب ، پارٹی صدر میاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبار قریشی ، چیف آرگنائز انجینئر عبدالرشید ارشد نے مشتر کہ بیان میں بلوچستان اور خیبرپختوانخو ا میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک سوچی سمجھی ساز ش کے تحت امن وامان کو سبوتاژکرکے عوام میں خوف وہراس پھیلایا جارہاہے جبکہ ہمارے سیکورٹی ادارے امن کے قیام اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری قوت سے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رہنمائوں نے کہاکہ ملک کے خاطر جانیں قربان کرنے والے شہدا اورغازی قوم کا فخر اورسرمایاہیں جولوگ شہدا کا مذاق اڑاتے ہیں ان کایہ رویہ قابل مذمت اورافسوس ناک ہے۔نظام مصطفی پارٹی کے رہنمائوں نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کے قتل کی شدیدا لفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ محنت کشوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے وفاقی اورصوبائی حکومت امن بربادکرنے والے دہشت گردوں کے خلاف اپنی مشترکہ رٹ قائم کریں اورآہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔ رہنمائوں نے متاثرہ خاند انوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا اورحکومت سے اپیل کی کہ متاثرہ خاندانوں کی ہرممکن مالی معاونت کی جائے اورانہیں فوری انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قانونی تعاون بھی فراہم کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں