لاہور(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر اور پی ایس ایل 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ میں کسی فارمیٹ سے دور نہیں جا رہا جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کامیابی کا سفر آسان نہیں تھا بہت اتار چڑھا آئے، کریڈٹ عاطف رانا اور ثمین رانا کو جاتا ہے جنہوں نے نوجوانوں کو سپورٹ کیا، کریڈٹ پی ڈی پی کو بھی جاتا ہے، پلیئرز کو موقع ملا اور انہوں نے پرفارم کیا۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو یقین تھا کہ ہم اچھا کریں گے، ماحول سب سے اہم ہوتا ہے، ضروری نہیں ہوتا کہ شاہین ہو گا تو جیتیں گے، کسی نے کسی پر انگلی نہیں اٹھائی، سب نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا، جیت اور اچھی کارکردگی کے لیے یہی کچھ ایک ٹیم کو چاہیے ہوتا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ سکندر رضا کی انٹری فلمی انداز جیسی تھی، ان جیسا کرکٹر نہیں دیکھا




