جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں

جڑانوالہ(نامہ نگار)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے جڑانوالہ آمد پر ایس پی ٹائون دفتر میں کرائم میٹنگ کے دوران ایس پی امتیاز احمد،ایس ڈی پی اوز،تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز،انچارج انویسٹیگیشن تفتیشی افسرا ن سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سنگین معاملات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کیا جائے سنگین جرائم میں ملوث افراد کیخلاف پھرپور اور موثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے مزید کہا کہ جرائم کی شرح میں کمی کیلئے گشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے افسران شفافیت جوابدہی بر وقت انصاف مقدمات کو تیزی سے نمٹانا اور عوام کی مجموعی بہبود کو یقینی بنائیں شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے پہلو کو مدنظر رکھتے انکی اولین بنیادوں پر داد رسی کی جائے عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائیں فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ پولیس میں جزا اور سزا کا تسلسل جاری ہے ایماندار پولیس افسران محکمہ کا سرمایہ ہے کرپشن رشوت خوری میں ملوث پولیس ملازمین کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جبکہ کرپشن رشوت خوری کے مرتکب پولیس ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں