جشن آزادی اور معرکہ حق کو شایان شان منائیں گے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف پنجاب کے صدر سجاد احمد خاں نے کہاہے کہ جشن آزادی اور معرکہ حق بنیان المرصوص عظیم فتح و کامرانی ہے،ماہ اگست کو78ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کے طورپر شایان شان منائیں گے،بھارت سمیت تمام دشمنان پاکستان کو کسی صورت وطن عزیز میں انارکی پھیلانے اور بدامنی پیدا کرنے کی قطعا” اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں،شہادتوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کی قدر و قیمت کا اندازہ وہی قومیں لگا سکتی ہیں جو غلامی کے اندھیروں سے نکل کر آزادی کی روشنی میں داخل ہوتی ہیں، یوم آزادی صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ یہ ہماری قومی خودمختاری ،ملی تشخص اور باہمی اتحاد کی علامت ہے، آج کا دن ہمیں یاددلاتاہے کہ اس وطن کو حاصل کرنے کیلئے ہماری آبائواجداد نے کتنی بڑی قربانیاں دی تھیں۔ا نہوں نے کہاکہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردارادا کرناہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں