جشن آزادی و معرکہ حق، FDAکمپلیکس میں محفل مشاعرہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جشن آزادی و معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلے میں ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ”جشن آزادی و معرکہ حق” مشاعرہ ایف ڈی اے کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند مہمان خصوصی تھے جبکہ مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر نصرت صدیقی نے کی۔ نقابت کے فرائض مقامی شاعر شہزاد بیگ نے ادا کئے اور اپنے خوبصورت کلام سے مشاعرے کا آغاز کیا۔ قائمقام ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے شعرا کرام کا خیر مقدم کیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علم و ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تحریک پاکستان میں اپنا جاندار کردار ادا کیا ہے اور اپنی ولولہ انگیز شاعری، تحریروں، مضامین اور دیگر اصناف کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونکی اور ازادی کی امنگ و جستجو کو کے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار جشن زادی کو معرکہ حق میں کامیابی و کامرانی کے طور پر منایا جا رہا ہے اور پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریشن و بنیان مرصوص میں پاکستانی فوج نے تاریخی فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور یہ معرکہ حق ازادی کا ہی ثمر ہے۔ انہوں نے وطن سے محبت اور ازادی کی نعمت کی قدر کرنے سے متعلق خوبصورت اور متاثر کن شاعری پیش کرنے پر شعرا کرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایف ڈی اے کی طرف سے جشن ازادی کی مختلف تقریبات کے ساتھ جشن ازادی مشاعرہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اور آئندہ بھی علم و سخن سے متعلق ایسی تقریبات جاری رہیں گی۔ مشاعرے میں جن شعرا کرام نے کرام نے حب الوطنی، نعمت آزادی اور وطن کی حفاظت میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنا پرتاثیر کلام پیش کیا۔ ان میں نصرت صدیقی، شہزاد بیگ، کومل جوئیہ، فوزیہ شیخ لبنی ارائیں، ناصر مجید، حمید شاکر، کوثر علی گل، خاور جیلانی، اشفاق بابر ودیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں