جشن آزادی کبڈی سیریز کا فائنل یونائیٹڈ کنگ کبڈی کلب نے جیت لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ و ڈویژنل کبڈی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ہونیوالاجشن آزادی کبڈی سیریز چک نمبر 208میں ہونے والے مقابلہ جات کا فائنل یونائٹڈ کنگ کبڈی کلب 188رب نلے والا نے جیت لیا،علی شہنشاہ کبڈی کلب مکوآنہ نے دوسری، گیلانی کبڈی کلب تیسری، شاہین کبڈی کلب جڑانوالا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، عالمی کبڈی مبصرسیدطیب گیلانی کے مطابق جیتنے والی ٹیموں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں،بیسٹ ریڈرنبیل بندیشہ اور فرحان خان پٹھان جاپھی نے بہترین کھلاڑیوں کے انعامات وصول کیے، سردار سرفراز جھارا ڈوگر،یعقوب سنیارا، فوجی سنیارا،مہر مجید،اصغر جٹ،رانا نزاکت علی خاں،چوہدری لیا قت گجر، اس موقع پر مہمان خصوصی تھے،سنی ڈوگر،ارشد ڈوگر، فیض لونا، رفیق گجر، بابر شیخ نے ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض انجام دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں