جشن عیدمیلاد النبیۖ مذہبی جوش و خروش سے منایا جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ حضور سید المرسلین کا 1500واں جشن ولادت مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائیگا، نبی کریم کی سیرت ہمارے لئے بہترین نمونہ حیات ہے، اللہ تعالی نے فرمایا کہ اے محبوب اگر میں تجھے پیدا نہ کرتا تو کائنات کی کوئی چیز معرض وجود میں نہ آتی۔ انہوں نے کہاکہ 15سو سالہ جشن ولادت مصطفی کا موقع ہماری زندگیوں کیلئے انمول سعادت ہے ،یہ لمحے ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ امت مسلمہ کی بقا اور نجات نبی کریم کی ذات اقدس سے محبت اور سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے ، ماہ ربیع الاول انسانیت کاسب سے بابرکت اور مقدس مہینہ ہے اسی ماہ میں رب کائنات نے اپنی سب سے بڑی نعمت عطا فرمائی یہی وہ مہینہ ہے جس نے ظلمت کو نور ، جہالت کو علم اور نفرت کو محبت سے بدل ڈالا ، قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ تمہارے لئے رسول اللہ کی زندگی بہترین نمونہ ہے اگر ہم نے حضور کی سیرت سے رہنمائی حاصل کی تو ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی بدل سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں