جعلسازی سے رقم ہتھیانے پر مقدمہ

گوجرہ(نامہ نگار)جعلسازی سے رقم ہتھیا نے دو افرادمقدمہ کی زد میں آگئے ۔سمندری کے فیصل محمودنے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ ملزمان سعد گارڈن کے نصیراحمد اورمحمد گلزارسکنہ یوسف ٹائون نے جعلسازی کرتے ہو ئے پلاٹ کی جعلی رجسٹری و فرد جمعبندی تیار کر کے 24لاکھ روپے میں فروخت لرنے کا جھانسہ دے کر اس کی رقم خوردبرد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکر دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں