جعلسازی میں ملوث اسلحہ لائسنس برانچ کا سینئر کلرک گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کنور خالد کی ہدایت پر محکمہ انٹی کرپشن کی کاروائی، ڈی سی آفس کے اسلحہ لائسنس برانچ میں سینئر کلرک مقصود احمد زاہد گرفتار کرلیا گیا۔ مقصود احمد زاہد اور دیگر کے خلاف جعلی اسلحہ لائسنس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، شاہد علی کے نام سے ریکارڈ کو چھیڑ چھاڑ کر کے اصل لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے نتیجے میں مقصود احمد زاہد کیخلاف عدالتی کارروائی کی منظوری دی گئی، اینٹی کرپشن کے چھاپہ مار دستوں نے گرفتار کر لیا، ملزم کو جسمانی ریمانڈ اور قانون کے مطابق مزید تفتیش کے لیے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں