جعلی آرڈر پر بھرتی ہونیوالے محکمہ صحت کا ملازم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹیم نے جعلی آرڈر پر بھرتی ہونیوالا محکمہ صحت کے ملازم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست موصول ہوئی تھی کہ تنویر حسین نامی نوجوان نے محکمہ صحت میں بطور سینٹری پٹرول ملازمت کر رہا ہے جبکہ اس نے جعل سازی اور بوگس آرڈرز محکمہ کو پیش کئے ہیں جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عمران عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر محکمہ صحت کے ملازم تنویر حسین کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ اینٹی کرپشن پولیس نے سرکاری ملازمتوں میں مبینہ فراڈ کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں