جعلی جوس تیار کرنے والا قانون کی گرفت میں آ گیا

گوجرہ(نامہ نگار) جعلی جوس تیار کر نے وا لے دکاندارکی دکان پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا چھا پہ، مقدمہ کی زد میں آ گیا۔ فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 285 ج ب کا زوہیب گاؤ ں میں جعلی پا نی کی بو تلیں اور جوس تیار کرکے فروخت کر رہا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھا پہ مار کر اسکو جوس تیا ر کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور جوس اور پا نی کی بوتلیں برآ مد کرلیں اور تحر یری طور پر تھا نہ صدر گوجرہ کو مطلع کردیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں