جعلی ڈاکیومنٹس پر جانے والا مسافر فلائٹ سے آف لوڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد نے غیر قانونی ڈاکیومنٹس پر بوسنیا جانے والے مسافر کے فلائٹ سے آف لوڈ کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ منڈی بہائو الدین کا واصف علی نامی مسافر فیصل آباد ائیرپورٹ سے بوسنیا جانے کیلئے فلائٹ نمبر FZ356 کے ذریعے فیصل آباد سے آذربائیجان کیلئے آیا تو ائیرپورٹ پر امیگریشن نے شک ہونے پر مسافر کے ڈاکومنٹس کی جانچ پڑتال کی تو وہ جعلی نکلے جس پر اسکو پکڑ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ مذکورہ مسافر واصف علی نے آذربائیجان سے غیر قانونی طور پر بوسنیا جانا تھا اور اس نے ایجنٹ کو 35لاکھ ادا کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں