جلدی میں واپس لوٹنے والے اسی عجلت سے واپس آئینگے

لاہور( بیورو چیف) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلدی میں واپس لوٹنے والے اسی عجلت سے واپس آئیں گے،دبا ئوکا یہ حربہ بھی ناکام ہوگا،دنیاوی زندگی سے محبت کرنے والے شہادت کے خواہشمندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ساری دنیا استعمار کو مسترد کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد امریکی نائب صدر کی جانب سے جلد بازی میں واپسی کا یکطرفہ اعلان افسوسناک ہے، خاص طور پر جب ایرانی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات اتوار کے روز بھی جاری رہیں گے،ہر کوئی ممکنہ حل کے لیے پرامید تھا،بہر حال سفارتکاری میں ایران اور امریکہ کے براہ راست مذاکرات بہت بڑا قدم ہیں۔ انہوںنے کہاک ہ یقین ہے کہ پاکستان اور عالمی برادری امن کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے،بے شک اللہ کریم ہی سب سے بڑا اور طاقتور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں