جماعت اسلامی سیاست کو دین کے تابع کرنا چاہتی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی109کے امیرچوہدری زفرادریس نے کہا ہے کہ ملک بدامنی اور لوٹ مار کا شکار ہے۔ سیاست یرغمال ہے اور اس کا مطلب جھوٹ اور دھوکا دہی سمجھا جاتا ہے، سیاست گولی، گالی اور قوم کو تعصبات پر تقسیم کرنا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست کو دین کے طابع کرنا چاہتی ہے، ہم انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی حاکمیت کا نظام لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سیاستدان اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی شکایت، اقتدار میں آکر چاپلوسی کرتے ہیں۔چوہدری زفرادریس جنجوعہ نے مزید کہا کہ ملک کا عدالتی نظام عوام کو انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا، عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیرالتوا ہیں، ججز لکھے لکھائے فیصلے پڑھ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں