جڑانوالہ (نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحد یث سٹی و تحصیل جڑانوالہ کی جانب سے تحفظِ حرمین الشریفین ریلی نکالی گئی،تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی و تحصیل جڑانوالہ کے زیرِ اہتمام تحفظِ حرمین الشریفین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کا آغاز مرکز القدوس اہلحدیث غلہ منڈی۔جڑانوالہ سے ہوا،جہاں سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے قائدین، ذمہ داران، یوتھ فورس کیعہدیداران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے پرجوش انداز میں مارچ کیا۔ریلی کے دوران قائدین اور مقررین نے اپنے خطابات میں حرمین شریفین سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسلمانوں کے دل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی محبت سے سرشار ہیں اور حرمین شریفین کی عزت، حرمت اور سلامتی ہر مسلمان کے ایمان و عقیدے کا اہم حصہ ہے۔قائدین نے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر حافظ عبدالکریم کی جانب سے سعودی عرب کیلئے پیش کی جانے والی پیشکش پر بھرپور لبیک کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور حرمت کے معاملے میں پاکستانی عوام کے جذبات ہمیشہ کی طرح واضح اور دوٹوک ہیں۔مقررین نے۔حکامِ بالا سے پرزور مطالبہ کیا کہ وطنِ عزیز میں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کو ہوا دینے والے عناصر کا قانون کے مطابق موثر سدباب کیا جائے تاکہ ملک میں امن، اخوت، رواداری اور باہمی احترام کی فضا برقرار رہے۔ قائدین نے اس امر پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی سلامتی اور وحدت کا تقاضا ہے کہ ہر قسم کی فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی اور نفرت انگیزی کی۔حوصلہ شکنی کی جائے،اس موقع پرحاجی حبیب اللہ عطار امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جڑانوالہ،ملک عبدالحفیظ ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جڑانوالہ،حضرت مولانا عبدالعزیز راشد خطیب مرکز القدوس اہلحدیث، قاری عبدالواحد سعید امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی جڑانوالہ، میاں وقاص خالد سرپرست مرکزیہ سٹی جڑانوالہ،عتیق الرحمن عطار ناظم مالیات مرکزیہ سٹی جڑانوالہ،ملک عبدالوحید طارق نائب ناظم مرکزیہ تحصیل جڑانوالہ میاں بلال خالد، حاجی عبدالجبار،عبداللہ جبار، ملک ادریس، عبدالروف ربانی صدر AYF تحصیل جڑانوالہ، ملک زاہد عثمانی ناظم سوشل میڈیا تحصیل جڑانوالہ کے علاوہ مرکزی جمعیت اہلحدیث اور یوتھ فورس کے کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کیریلی کے اختتام پر قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حرمین شریفین کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان کی سلامتی ہماری ذمہ داری ہے، اور وطنِ عزیز میں امن و وحدت کے قیام کے لیے ہر مثبت اور آئینی کردار ادا کیا جائے گا۔مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی و تحصیل جڑانوالہ کی جانب سے منعقدہ یہ ریلی حرمین شریفین سے محبت، عقیدت،ملکی سلامتی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے عزم کا بھرپور اظہار تھی۔




