فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنرل (ر) طارق خان’ بریگیڈیئر(ر) وقار خان اور انسپکٹر حاجی شاہد خان کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں، مرحومہ کو گزشتہ شب نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں عسکری و سول افسران ‘ عمائدین شہر’ سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ورسم قل شریف آج صبح انسپکٹر شاہد خان کی رہائشگاہ کشمیر پل امین ٹائون عسکری روڈ پر ادا کی گئی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹرریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ انسپکٹر شاہد خان کا فون نمبر 0301-7000400 ہے۔




