جنرل ہسپتال سمن آباد میں 3 روزہ ہیلتھ کیمپ کا افتتاح

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں تین روزہ ہیلتھ کیمپ کاافتتاح کر دیا۔چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہباز احمد، ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ہیلتھ کیمپ کے دوران شہریوں کو ایک ہی مقام پر طبی معائنہ، تشخیصی اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔کیمپ میں ویمن ہیلتھ، ہیپاٹائٹس، ذیابیطس، ٹی بی، بلڈ سکریننگ اور بچوں کی نگہداشت کے خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر شہباز احمد نے ڈپٹی کمشنر کو ہیلتھ کیمپ کے انتظامات اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہیلتھ کیمپ کے دوران شہریوں کو مفت طبی مشاورت اور مختلف امراض کی سکریننگ سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں