جوروٹ نے سچن ٹنڈولکر کا 15سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

لندن (سپورٹس نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کیلئے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جو روٹ نے اپنا انفرادی طور پر 28 واں رن مکمل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے۔جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 153 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس کے پاس تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں