جونیئر تیکوانڈوچیمپیئن شپ کل تک جاری رہے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انڈر17نیشنل جونیئر تیکوانڈوچیمپیئن شپ 23جون تک وومن سپورٹس کمپلیکس، ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد میں جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ایونٹ میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے،آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی نمائندہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ منتظمین کے مطابق چیمپیئن شپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور تیکوانڈو کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں