لاہور(بیوروچیف)سیشن کورٹ کے جیوڈیشل کمپلیکس کی چوتھی منزل سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متوفی کی شناخت26 سالہ علی کے نام سے ہوئی جو آصف کالونی شالیمار کا رہائشی تھا، واقعہ شام کے وقت پیش آیا، پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔متوفی لاہور بار کے انتخابات دیکھنے آیا تھا اورحادثے کا شکار ہو گیا۔




