کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکار فہدمصطفی نے کہا ہے کہ زومبیڈ پاکستان کی فلم ہے، اس میں سندھی، پنجابی، پشتون ہر طرح کا ذومبی ملے گا۔خصوصی انٹرویو میں اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات نے زومبیڈ کے موضوع اور اس کے منفرد ہونے کی وجہ بیان کی ہے۔فہد مصطفی نے کہا کہ جو فلمیں پہلے بنیں وہ بھی ہماری فلمیں ہیں، سب نے اچھی کوشش کی لیکن زومبیڈ ایک ہارر اور تھرلر فلم ہے۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ زومبیز پر بننے والی فلم کو سنجیدہ ہونا چاہیے اگر لوگ زومبیز کو دیکھ کر ڈرے نہیں تو قصہ ختم ۔انہوں نے کہا کہ جو فلمیں پہلے بنائی گئیں وہ محدود وسائل کے ساتھ بنائی گئیں، پہلے وی ایف ایکس یا سی جی آئی کا استعمال نہیں ہوتا تھا۔ ہماری فلم میں ان کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔۔ یہ ہی چیز فلم کو بڑا کرتی ہے۔اداکار نے کہا کہ زومبیڈ باقی فلموں سے اس لیے بھی مختلف ہے۔




