جڑانوالہ میں برتن والیکٹرانکس کی دکان میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ کے علاقہ نیا بازار میں برتن والیکٹرانکس کی دکان میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ نیا بازار جڑانوالہ میں الکویت ٹریڈرز کی دکان کے مین الیکٹرک بورڈ میں سپارکنگ کے باعث قریب پڑے پلاسٹک کے برتنوں کو آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بھاری مالیت کے پلاسٹک کے برتن’ جوسر’ استری اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان جل گیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں