جڑانوالہ(نامہ نگار) نشتر انسٹیٹیوٹ آف مکینیکل اینڈ مینجمنٹ سائنسز جڑانوالہ میں سالانہ NAVTTC کا امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات کو اسناد کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی(سینیٹر) طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ کے فرزند حسان طلال چوہدری نے خصوصی شرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تقریب کے دوران NAVTTCبورڈ کا امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات میں طلال چوہدری کے صاحبزادے حسان طلال چوہدری نے اسناد تقسیم کیں اس تقریب میں شہر جڑانوالہ کی سیاسی و سماجی شخصیت اور میڈیا نمائندگان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران حسان طلال چوہدری نے سٹوڈنٹس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کے بعد (ایڈمنسٹریٹر) نشتر انسٹیٹیوٹ آف مکینکل اینڈ مینجمنٹ سائنسز جڑانوالہ میاں جاوید اقبال نے سٹوڈنٹس سے خطاب کیا۔ دوران خطاب انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اختتام پر میاں جاوید اقبال نے حسان طلال چوہدری اور شہر جڑانوالہ کی سیاسی و سماجی اور صحافی برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔




