جڑانوالہ کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان ہو گیا،شہید صدیق ولد اسحاق کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ آبائی گائوں چک نمبر34گ ب سپردِ خاک کیا گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر34گ ب کا رہائشی صدیق ولد اسحاق پاک فوج میں ڈیوٹی کے دوران بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی کے دوران جام شہادت نوش کر گیا شہید کا جسد خاکی جب آبائی گائوں پہنچا تو پورے گائوں کے افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں شہید کی نماز جنازہ چک نمبر 34 گ ب میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید صدیق کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کی ہے بیٹے کی شہادت پر ہمیں فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں