جیلوں میں بند اسیرن کی اصلاح ،ٹریننگ سیشن کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی پریزن فیصل آباد ریجن رانا رضا اللہ کی کاوش سے جیل سٹاف کیلئے ایک روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد جھنگ اور ٹوبہ کی جیلوں میں ڈیوٹی دینے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سائیکالوجیسٹ اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور سٹریس مینجمنٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل غفور انجم سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فرخ سلطان اور ڈی آئی جی رضا اللہ خان نے دوران ڈیوٹی درپیش چیلنجز اور ورکنگ انوائرمنٹ کو بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ گیسٹ سپیکر سائیکالوجسٹ جوارہ احسان نے دوران قید اسیران کی نفسیات کو جاننا اور سٹریس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی۔ تمام شرکاء نے ایسے ایونٹ کو حوصلہ افزا اقرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تربیت سازی اور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کروائے جانا نہایت ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سی ایم پنجاب اور ہوم سیکرٹری کی ہدایات پر جدید تقاضوں کے مطابق سٹاف کی ٹریننگ کروائی جا رہی ہے تاکہ وہ جیلوں میں بند اسیران کی اصلاح کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں