حاجی شفیق ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب

فیصل آباد(آن لا ئن)پا کستا ن ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر حا جی محمد شفیق ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کے چوتھی بار چارسال کیلئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے،فیصل آباد ڈویژ ن کے صدر اور سیکرٹری سمیت دیگر کی حاجی محمدشفیق کو مبارکباد،آن لائن کیمطابق ا یشین ہینڈ بال فیڈریشن (اے ایچ ایف) کا قیام 1976 میں باضابطہ طور پر عمل میں آیا ا یشین ہینڈ بال فیڈریشن (AHF)ایشیا میں ہینڈ بال اور بیچ ہینڈ بال کی گورننگ باڈی ہے۔ اس کے 44 رکن ممالک ہیں، جو زیادہ تر ایشیائی براعظم پر واقع ہیں، جب 1976میں فیڈریشن کا باضابطہ طور پر قیام عمل میں آیا اور شیخ فہد الاحمد الجابر الصباح کو صدر منتخب کیا گیا تو شیخ نے پہلے ہی کھیل کے حوالے سے کوششوں میں اہم کردار ادا کیا تھا، اس کے موجودہ صدر کویت سے تعلق رکھنے والے شیخ احمد الفہد الاحمد الصباح ہیں، جو کویت کے حکمران خاندان ہاس آف الصباح کے رکن ہیں۔گذشتہ روز حاجی محمد شفیق صدر پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن چوتھی بار ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل 2029 – 2025 منتخب ہو گئے حاجی محمد شفیق کا تعلق فیصل آباد ہے وہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹر سپورٹس رہے ہیں،اور انہوں نے پا کستا ن سمیت دنیا بھر میں ہینڈ با ل کے لئے اپنی خدما ت سر انجام دی ہے،جس کی وجہ سے وہ ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کے چو تھی مرتبہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو ئے ہیں، جو کہ پا کستا ن کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے، اس موقع پرڈ ویژنل صدر ہینڈبال ایسوی ایشن چوہدری پرویز اقبا ل اور سیکرٹری ڈاکٹر ندیم چوہدری نے حا جی محمد شفیق کو مبارکبا د دیتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے ہینڈ بال کھیل کو نہ صرف پاکستان میں اعلی مقا م دلوایا بلکہ پو رے اشیا اور عالمی سطح پر بھی پا کستا ن کو خاص مقا م پر پہچا یا ہے، ان کی انہی خدما ت پر انہیں یہ عہدہ چو تھی با ر ملا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں