حادثہ کا ڈرامہ رچا کر تاجر کا قتل،10سال بعد مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے کاروبار سنبھالنے کی خاطر ریلوے روڈ کے تاجر کو قتل کر کے حادثہ میں جاں بحق ہونیکا ڈرامہ رچانے والے دو بھائیوں عامر اور حامد کیخلاف 10 سال بعد قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ سمن آباد کی رہائشی شمائلہ زوجہ منظور نے بتایا کہ اس کا بھائی عرفان ریلوے روڈ پر کاروبار کرتا تھا اور اس کے پاس دو ملازم بھائی عامر اور حامد کام کرتے تھے، 17اگست 2016ء کی شب مذکورہ ملزمان نے فون کر کے بتایا کہ اس کے بھائی عرفان حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ہے اور اسکی میت اپنے گھر سیف آباد لے گئے اور علم ہونے پر میت کو اپنے گھر سمن آباد لائے اور اسکی حالت غیر ہونے پر عرفان کو جلد بازی کرتے ہوئے پریمیئر قبرستان میں دفن کر دیا۔ بعدازاں معاملات کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ اس کے بھائی عرفان کو قتل کیا گیا ہے اور مذکورہ ملزمان نے اس کے بھائی کا کاروبار سنبھالنے کی خاطر قتل کر کے حادثہ کا ڈرامہ رچایا، جس پر پولیس نے 10 سال بعد 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں