حالات سے تنگ نشئی نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات سے تنگ مبینہ طور پر نشئی نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کا رہائشی 40سالہ محمود ولد فیصل مبینہ طور پر نشہ کا عادی تھا، نشہ نہ ملنے پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ بعدازاں ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں