فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ مدینہ آباد گلی نمبر8کے رہائشی سبحان کاکسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے کمرے میں جا کر گلے میں رسی ڈال کر چھت پر لٹکے پنکھے سے جھول گیا ، جب کافی دیر تک باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے کمرہ میں جا کر دیکھاک تو اس کی نعش پنکھے سے لٹک رہی تھی، واقعہ کی اطلاع ملنے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔




