حالات کے ستائے2نوجوانوں نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومعاشی حالات سے تنگ آ کر دو افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں بتایا جاتا ہے کہ علی ٹائون کے رہائشی سفیان ولد اکبر کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا، جس پر دل برداشتہ ہو کر سفیان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جبکہ تھانہ کُر کے علاقہ 596 گ ب کے رہائشی اعجاز عرف ججی ولد اسلم نے بھی گھر والوں سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اہل خانہ حالت بہتر ہونے پر ہسپتال لائے جہاں وہ بھی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں