فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کنونیئرقائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسیسنگ FPCCI، کنونیئر قائمہ کمیٹی ریجن پنجاب اینڈٹیکسٹائل FPCCI حافظ فیصل احمددین نے کہا ہے کہ حالیہ بد ترین سیلاب سے معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے جس کے اثرات آنیوالے مہینوںمیں سامنے آئیں گے ، حکومت مکمل بحالی کیلئے وسائل کا رخ سیلاب متا ثرین کی طرف موڑے ،متاثرہ علاقوں میں یوٹیلٹی بلز ،ٹیکسز معاف کئے جائیں ،سیلاب کا پانی اترنے کے بعد کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیاجائے۔




